12

”خواہش ہے کہ میں بھی چینی صدر کی طرح ۔۔“وزیراعظم عمران خان چینی صدر جیسا کونسا کام کرنا چاہتے ہیں ؟ بتا دیا

اسلام آباد (کشمیر نامہ )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میری بھی خواہش ہے کہ چینی صدر کی طرح 500 کرپٹ افراد کو جیل میں ڈال دوں ، چین نے 7کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا جو کہ قابل تعریف ہے ، پاکستان چین سے سیکھ رہا ہے، چاہتے ہیں ، ہیں مزید چینی سرمایہ کار پاکستان میں آکر کام کریں،60 فیصد پاکستانی تیس برس کی عمر سے کم ہیں جو متحرک لیبر فورس بن سکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے عالمی تجارت کے فروغ کیلئے قائم چینی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 60 کی دہائی میں ایک وقت تھا جب پاکستان ایشیاءمیں سے زیادہ تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والا ملک تھا ، ذاتی طور پر مجھے جو چین کی چیز متاثر کرتی ہوہے وہ یہ ہے کہ جس طرح چین نے 7 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے ، یہ ایک ایسی مثال ہے جس سے پوری دنیا کو سیکھنا چاہیے ، چین دنیا کی تیز ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے ، چین نے برآمدات کیلئے خصوصی زونز بنائے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں