8

میرپور میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری،ضمنی الیکشن 24 نومبر 2019 کو ہو گا

حلقہ L.A. 3 میرپور میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری
میرپور الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر کی جانب سےحلقہ L.A. 3 میرپور میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق میرپور ضمنی انتخابات 24 نومبر 2019 کو ہو گا ۔امیدواران کاغذات 22 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک جمع کروا سکتے ہیں جس پر 30 اکتوبر کو امیدواران کا اعلان کیا جائے گااور اس کے بعد 31 اکتوبر کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے ۔
یاد رہے کہ وزیر حکومت چوہدری محمد سعید کی سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر سے نااہلی کے بعد ایک مرتبہ پھر میرپور میں سیاسی میدان سجنے والا ہے جس کے بعدمیرپور میں سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئیںہیں ۔ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید سے طویل ملاقات ہوئی زرائع کے مطابق اُس ملاقات میں یہ بات زیر غور آئی کہ بیرسٹر سلطان کو ٹف ٹائم دینے کے لیےن لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سےایک مظبوط مشترکہ امیدوار سامنے لایا جائے اس ملاقات ایک اور بڑی ملاقات چوہدری محمد سعید کی ارشد محمود غازی کے ساتھ اُن کے گھر ہوئی۔اس ملاقات میں اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں