17

پاکستانی صارفین کا ٹویٹر کے ساتھ معاہدہ طے پانے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 اکتوبر 2019ء) : ٹوئٹر پر بھارتی اجارہ داری ختم ہو گئی ہے۔ حکومت پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں ٹویٹر انتظامیہ حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی۔ٹوئٹر آئندہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کریگا، اس متعلق معاہدہ طے پا گیا، چیئرمین نیشنل آئی ٹی بورڈ صباحت علی شاہ کی امریکہ میں ٹوئٹر کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ٹوئٹر پر پاکستانی صارفین کی آواز دبانے کا معاملہ زیربحث آیا ، ٹوئٹر انتظامیہ نے بھارتی اجارہ داری کیخلاف حکومت پاکستان کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے اکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل کر دیا۔ ٹوئٹر انتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں