16

کمشنر میرپور کا بڑا اقدام،متاثرین زلزلہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

میرپور(وقائع نگار خصوصی)ریلیف کمشنر میرپور نے محکمہ برقیات اور سوئی گیس کو صارفین کے کنکشن منقطع کرنے سے روک دیا ایکسیئن برقیات اور انچارج سوئی گیس کو تحریری احکامات جاری۔متاثرین زلزلہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق 24اکتوبر کے ہولناک زلزلے کے نتیجہ میں آفت زدہ قرار دئیے جانے والے متاثرین کیلئے خوشخبری، ریلیف کمشنر میرپور نے محکمہ برقیات میرپور، بھمبر اور محکمہ سوئی گیس میرپو رکو مقررہ مدت کے اندر ماہانہ بجلی او گیس کے بلات جمع نہ کرانے والے صارفین کے کنکشن منقطع کرنے سے روک دیا ہے۔ اس سلسلہ میں ریلیف کمشنر آفس میرپور سے گذشتہ روز دونوں محکموں کے سربراہوں کو تحریری احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں واضح رہے کہ محکمہ برقیات نے بل جمع کرانے کی مقررہ مدت 24اکتوبر سے بڑھا کر 28اکتوبر کر دی تھی جو گذشتہ روز ختم ہو چکی ہے آفت زدہ علاقے کی وجہ سے متاثرین یوٹیلٹی بلات سمیت دیگر ریلیف کے منتظر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں