14

میرپور ضمنی الیکشن, اہم امیدوار کو دھچکا

میرپور (پی آئی ڈی) میرپور دفتر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج میرپور /ریٹرنگ آفیسر حلقہ ایل اے تھری میرپور تھری کی طرف سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی جانب سے 15 نومبر کو چوک شہیداں میں ریلی نکالنے اور ٹریفک کے نظام میں خلل پیدا کرنے سے الیکشن ضابطہ کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا ہے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی وجہ بیان کرنے کے لئے 18 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔آزاد کشمیر کے امیدوار برائے اسمبلی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے نکالی گئی ریلی کو الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سلطان محمود چوہدری امیدوار پاکستان تحریک انصاف 18 نومبر 2019 کو حاضر ہو کر وضاحت کریں چونکہ ریلی کا انعقاد الیکشن ضابطہ کی خلاف ورزی ہے جس پر آزادجموں وکشمیر الیکشن آرڈیننس کی دفعہ (5) 92AA کے تحت قابل سزاعمل ہے جس کی سزاایک سال قید یاایک لاکھ روپے جرمانہ یادونوں سزائیں مقررہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں