146

کھوئی رٹہ،بدبخت خاوندنے گھریلوناچاقی پربیوی کوقتل کردیا

کھوئی رٹہ (نیوز آن لائن) کھوئی رٹہ کرجائی میں گھریلو ناچاقی پر رات کی تاریکی میں خاوند نے ڈنڈوں سے مار مار کر اپنی بیوی کو قتل کر دیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ کے نواحی گاؤں کرجائی موہڑہ چیچیاں میں رات کی تاریکی میں محمد نعیم ولد بلوچ قوم گجر ساکن کرجائی نے گھریلو ناچاقی پر اپنی 18سالہ بیوی نادیہ دختر محمد صابر کو ڈنڈوں سے مار مار کر قتل کر دیا مقتولہ کی نعش تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کھوئی رٹہ لائی گئی جہاں ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کر کے نعش ورثا کے حوالہ کر دی تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او نصیر خان معہ نفری نے ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کے دوران ملزم کو پاکستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں