لوکل گورنمنٹ میں بھرتیاں، آزادکشمیر ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کر دیا
مظفرآباد
(نامہ نگار)لوکل گورنمنٹ کی سینکڑوں آسامیوں پر ایک بار پھر حکمِ امتناعی جاری٬ بھرتیوں کا عمل دوبارہ رک گیا۔محکمہ لوکل گورنمنٹ میں مشتہر کی گئی سینکڑوں آسامیوں پر ایک بار پھر عدالت العالیہ کی جانب سے حکمِ امتناعی جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق معروف قانون دان راجہ کاشف آزاد اور قاضی ظہیر احمد اعوان ایڈووکیٹ نے دائر کردہ رٹ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے دیا گیا اشتہار غیر قانونی ہے جس پر عدالت نے اگلی تاریخ تک حکم امتناعی جاری کر دیا۔