آزادکشمیر کی بیوروکریسی میں تبادلے نوٹیفیکیشن جاری
مظفرآباد(نامہ نگار)ریاستی بیورو کریسی میں ایک بار پھر بڑی اکھاڑ پچھاڑ٬ حکومت آزاد جموں و کشمیر، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر S&GAD/A-1(12)2026 مؤرخہ 20 مئی 2026ء کے تحت مختلف سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فوری طور پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق امجد علی مغل (بی ایس-20) تعینات
AJK-TEVTA
کو تبدیل کرتے ہوئے ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو بخلاف خالی آسامی ٬
ارشد محمود مرزا حال ڈائریکٹر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر بی ایس۔ 19 کو تبدیل کر کے کرنٹ چارج بنیادوں پر سیکرٹری اے جے کے ٹیوٹا،ندیم احمد جنجوعہ (بی ایس-19) کو تبدیل کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر بحالیات بخلاف خالی آسامی مقرر کر دیا گیا ہے۔اسی طرح
عبدالحمید کیانی، (بی ایس-19) تعینات ڈائریکٹر خوراک کو تبدیل کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل خوراک بخلاف خالی آسامی تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کی نقول متعلقہ اعلیٰ حکام، سیکرٹریز اور ادارہ جات کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔