واپس جائیں

بھمبر، سابق چئیرمین زکوۃ کونسل کو قتل کر دیا گیا

21 May 2026, 12:01 PM
بھمبر، سابق چئیرمین زکوۃ کونسل کو قتل کر دیا گیا

سابق چیئرمین زکوٰۃ و عشر چوہدری عدالت علی خان قتل، راہگیر خاتون زخمی


پنگالی موڑ، تھانہ موئل کی حدود میں فائرنگ کے افسوسناک واقعہ میں سابق چیئرمین زکوٰۃ و عشر چوہدری عدالت علی خان کو قتل کر دیا گیا، جبکہ ایک راہگیر خاتون بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئی۔


ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے پنگالی موڑ کے قریب چوہدری عدالت علی خان پر اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے دوران قریب سے گزرنے والی ایک خاتون بھی دو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئی، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ موئل کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔


علاقے میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ مقامی شہریوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں