میرپور کے نواحی علاقے میں حادثہ، چھ افراد زخمی
میرپور/29 مئی 2026/ افضلپور پیٹرول پمپ کے قریب کار اور کیری ڈبہ کے درمیان افسوسناک تصادم کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ سوار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی افراد کی مدد سے ابتدائی طبی امداد کے لیے رول ہیلتھ سنٹر پنڈی سبھروال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کار میں سوار افراد کا تعلق پلمنڈا جبکہ کیری ڈبہ میں موجود افراد کا تعلق گجرات سے بتایا جا رہا ہے۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ عید الاضحیٰ کے دنوں میں سڑکوں پر رش زیادہ ہوتا ہے، لہٰذا ڈرائیونگ کے دوران خصوصی احتیاط کریں، رفتار کو قابو میں رکھیں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔