واپس جائیں

مہاجرین نشستوں کا معاملہ، سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر

04 Jun 2026, 02:07 PM
مہاجرین نشستوں کا معاملہ، سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر

مظفرآباد(نامہ نگار) حکومت آزاد کشمیر نے مہاجرین کی نشستوں سے متعلق اہم آئینی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کا فل بینچ کل صبح ساڑھے 9 بجے ریفرنس کی سماعت کرے گا۔ سماعت کی سربراہی چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کریں گے جبکہ بینچ میں جسٹس رضا علی خان اور جسٹس خالد یوسف چوہدری شامل ہوں گے۔
حکومت کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس میں مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے آئینی رہنمائی طلب کی گئی ہے۔ ریفرنس آزاد کشمیر کے آئین کے آرٹیکل 46 اے کے تحت دائر کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ مبصرین کے مطابق یہ ریفرنس آزاد کشمیر کی آئینی و سیاسی صورتحال پر دور رس اثرات مرتب کر سکتا ہے، جبکہ آئندہ سماعت میں اہم آئینی نکات سامنے آنے کا امکان ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں