واپس جائیں

شیڈول جاری،آزادکشمیر میں پولنگ 27 جولائی پولنگ ہو گی

05 Jun 2026, 09:18 AM
شیڈول جاری،آزادکشمیر میں پولنگ 27 جولائی پولنگ ہو گی

مظفرآباد(نامہ نگار) آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات 2026 کا باضابطہ انتخابی شیڈول جاری، پولنگ 27 جولائی کو ہوگی.آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون کے تحت آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے اہم پریس کانفرنس میں انتخابی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شفاف، آزاد اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔


جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ 9 جون 2026 سے شروع ہو کر 19 جون 2026 تک جاری رہے گا، جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 جون کو ہوگی۔ مستند امیدواروں کی فہرست بھی اسی روز جاری کی جائے گی۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے بتایا کہ اعتراضات اور اپیلوں کے عمل کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 2 جولائی 2026 کو جاری کی جائے گی اور اسی روز انتخابی نشانات بھی الاٹ کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ کی تاریخ 27 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے، جس میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقوں کے ووٹرز اپنے نمائندگان کا انتخاب کریں گے۔


الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل کو مکمل کرنے کے لیے ریٹرننگ افسران، پولنگ عملے اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کا عمل جاری ہے، جبکہ ووٹر فہرستوں کی درستگی اور انتخابی شفافیت کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔سیاسی حلقوں کے مطابق انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے اور مختلف جماعتیں امیدواروں کے انتخاب، انتخابی حکمت عملی اور رابطہ عوام مہم کا آغاز کریں گی۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں