واپس جائیں

آزاد کشمیر ، ڈپٹی کمشنر کو جنگلی بکری گھر میں رکھنے کے الزام میں لاکھوں روپے جرمانہ

16 Oct 2026, 10:25 AM
آزاد کشمیر ، ڈپٹی کمشنر کو جنگلی بکری گھر میں رکھنے کے الزام میں لاکھوں روپے جرمانہ

میرپور (16 اکتوبر 2026) ڈپٹی کمشنر حویلی عمران شاہین کی جانب سے گھر میں جنگلی بکری غیر قانونی طور پر رکھنے کا معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف نے جنگلی بکری غیر قانونی طور پر رکھنے کے الزام میں ڈپٹی کمشنر حویلی پر 2 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر رکھا ہے، تاہم تاحال جرمانے کی رقم ادا نہیں کی گئی۔


ذرائع کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی پر محکمہ وائلڈ لائف نے معاملے کے حوالے سے بورڈ آف ریونیو کو خط ارسال کر دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ متعلقہ حکام اس معاملے پر کیا کارروائی کرتے ہیں اور جرمانے کی وصولی کے لیے کیا اقدامات کیے جاتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں