واپس جائیں

جبری مشقت سے انکار۔ ظالم شخص نے 15 سالہ بچے کو گاڑی کے نیچے کچل کر ہلاک کر دیا

20 Oct 2026, 02:48 PM
جبری مشقت سے انکار۔ ظالم شخص نے 15 سالہ بچے کو گاڑی کے نیچے کچل کر ہلاک کر دیا

ملتان: پنجاب کے شہر ملتان کی ایک نجی ہا وسنگ سوساءٹی میں مبینہ طور پر جبری مشقت سے انکار اور کام چھوڑ کر جانے پر 15 سالہ یتیم لڑکے وسیم عباس کو گاڑی تلے کچل کر قتل کردیا گیا۔ واقعے کی مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آنے کے بعد پولیس نے کاررواءی کرتے ہوءے مرکزی ملزم توقیر نذیر کو گرفتار کرلیا اور پولیس کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ابتداءی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر واقعے کو ٹریفک حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش کی، تاہم سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں لڑکے کا تعاقب کیے جانے اور گاڑی اس پر چڑھانے کے مناظر ریکارڈ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول وسیم عباس اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ رہا ہے، جبکہ گاڑی میں سوار افراد اس کا پیچھا کر رہے ہیں۔ ایک اور کیمرے کی ریکارڈنگ میں تیز رفتار کار کو لڑکے کی جانب بڑھتے اور اسے کچلتے ہوءے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے کے نتیجے میں 15 سالہ وسیم عباس شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوءے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے فوری بعد پولیس نے کاررواءی کرتے ہوءے توقیر نذیر کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گءی ہیں۔ واقعے میں جبری مشقت سے انکار اور کام چھوڑنے کو قتل کی مبینہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس کی تحقیقات میں واقعے کے محرکات، دیگر ممکنہ ملزمان کے کردار اور دستیاب سی سی ٹی وی شواہد کا جاءزہ لیا جاءے گا۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں