ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ میں ڈاکٹروں کی غفلت کا افسوسناک واقعہ
مظفرآباد : آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال میں مبینہ طور پر طبی غفلت اور لاپرواہی کا ایک انتہاءی افسوسناک اور سنگین واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک سال قبل زیرِ علاج رہنے والی خاتون کے پیٹ سے 200 گرام سرجیکل پٹیاں (گوز) برآمد ہوءی ہیں۔ ذراءع کے مطابق متاثرہ خاتون کا ایک سال قبل ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ میں آپریشن کیا گیا تھا، جس کے دوران معالجین مبینہ طور پر 200 گرام سرجیکل پٹیاں پیٹ کے اندر ہی بھول گءے۔ متاثرہ خاتون گزشتہ ایک سال سے شدید تکلیف اور پیچیدگیوں میں مبتلا رہی، جس کے بعد اب دوبارہ طبی معاءنے اور آپریشن کے نتیجے میں پیٹ سے یہ پٹیاں نکالی گءی ہیں۔ ہسپتال عملے کی اس مبینہ عدم توجہی سے خاتون کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو گءے تھے۔ واقعہ کا انکشاف ہوتے ہی وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی نے اس سنگین طبی غفلت کا سخت ترین نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم نے ڈاءریکٹر جنرل (DG) ہیلتھ کو ہدایت کی ہے کہ اس واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جاءیں۔ انہوں نے حکام کو حکم دیا کہ غفلت کے مرتکب ذمہ دار ڈاکٹروں اور متعلقہ عملے کا تعین کر کے جلد از جلد تفصیلی رپورٹ پیش کی جاءے تاکہ کوتاہی برتنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین نظم و ضبط کی کاررواءی عمل میں لاءی جا سکے۔