واپس جائیں

ڈڈیال، نوجوان کی خودکشی کی کوشش، زخمی حالت میں میرپور منتقل

21 Oct 2026, 06:48 AM
ڈڈیال، نوجوان کی خودکشی کی کوشش، زخمی حالت میں میرپور منتقل

ڈڈیال : آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں اوناع روہان نامی نوجوان نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زخمی کر لیا۔


واقعے کے بعد نوجوان کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال ڈڈیال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔ حالت کے پیش نظر نوجوان کو مزید علاج کے لیے میرپور ریفر کر دیا گیا۔


اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ڈڈیال کی ٹیم بھی ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئی۔ زخمی نوجوان کو ینگ بلڈ بینک ڈڈیال کی ایمبولینس کے ذریعے میرپور منتقل کیا گیا۔


پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں