واپس جائیں

مدینہ منورہ پر حملے کی کوشش ناکام، 4 ڈرونزتباہ

21 Oct 2026, 02:52 PM
مدینہ منورہ پر حملے کی کوشش ناکام، 4 ڈرونزتباہ

ریاض : سعودی اتحادی فوج نے مدینہ ریجن اور مشرقی صوبے میں کارروائی کے دوران 4 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق ڈرون حملوں کو فضا میں ہی ناکام بنا دیا گیا، تاہم حملوں کے ممکنہ نقصانات اور ان کے اہداف سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ سعودی اتحادی فوج کے مطابق ڈرونز کو مختلف مقامات پر کارروائی کے دوران تباہ کیا گیا۔ واقعے کے بعد خطے میں سیکیورٹی صورت حال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔ یمنی فورسز کے بھاری جانی و مالی نقصان کے دعوے دوسری جانب یمنی حکومتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کارروائیوں میں حوثی ملیشیا کے 558 جنگجو ہلاک اور 135 فوجی گاڑیاں تباہ ر دی گئیں۔ یمنی حکومتی فورسز کے مطابق صوبہ تعز میں حوثی ملیشیا کی پیش قدمی روک دی گئی ہے۔ تاہم ہلاکتوں اور فوجی گاڑیوں کی تباہی سے متعلق ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔ ریاض ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن محدود شرائط کے تحت بحال حوثی باغیوں کے حالیہ حملوں کے بعد 10 اکتوبر سے عارضی طور پر بند سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو محدود اور سخت سیکیورٹی شرائط کے تحت فضائی ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردہ تازہ نوٹم کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر آنے اور جانے والی پروازوں کے لیے ایوی ایشن اتھارٹی سے پیشگی اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ریاض ایئرپورٹ کو متبادل ایئرپورٹ کے طور پر استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ خطے میں ڈرون حملوں، یمن میں جاری لڑائی اور فضائی سفر پر عائد پابندیوں کے باعث سیکیورٹی صورت حال بدستور اہمیت اختیار کیے ہوئے ہے، جبکہ ریاض ایئرپورٹ پر پروازوں کی بحالی سخت نگرانی اور پیشگی اجازت سے مشروط ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں