اعزازی تمغے کس کس کو ملیں گے،آزادکشمیر کے پولیس آفیسروں کی فہرست جاری
مظفرآباد:آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے محکمہ پولیس سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پولیس افسران اور اہلکاروں کو 79ویں یوم تاسیس کے موقع پر اعزازی تمغے دینے کے لیے فہرست شائع کر دی گئی۔ مجموعی طور پر 32آفیسران و اہلکاران شامل ہیں ،جن میں دو ڈی آئی جی،دو ایس ایس پی،تین ڈی ایس پیز، 4 انسپکٹرز،چھ سب انسپکٹرز،دو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،ایک ہیڈ کانسٹیبل، سلیکشن گریڈ کانسٹیبل،9 کانسٹیبل اور ایک ڈرائیور کانسٹیبل شامل ہیں جنہیں صدر پولیس میڈل (PPM) اور قائداعظم پولیس میڈل (QPM) دئے جائیں گے۔
کیو پی ایم اور پی پی ایم ایوارڈ کے لئے ڈی آئی جی جمیل احمد جمیل ریجن پونچھ راولاکوٹ، اسی طرح خاور علی شوکت، ایس ایس پی سردار محمد اعجاز خان،ڈی ایس پی طارق محمود، ڈی ایس پی، سجاد احمد، محمد اصغر خان انسپکٹرز، جبکہ عنایت حسین شہید سب انسپکٹر، راجہ محمد سجاد سب انسپکٹر پی پی ایم کے لیے عاصم ریاض عباسی سب انسپکٹر پی پی ایم کے لیے محمد ارباب خان، شاہد اقبال، رفیق الرحمن، صالح محمد، محمد جمیل سلیکشن گریڈ کانسٹیبل، فہیم نور شہید کانسٹیبل کیو پی ایم کے لیے محمد فیصل شہید کیو پی ایم کے لیے اور عرفان یوسف کانسٹیبل پی پی ایم کے لیے شہباز کانسٹیبل، آصف کانسٹیبل، شاہ زیب مطلوب کانسٹیبل اور محمد سعید کانسٹیبل پی پی ایم کے لیے حق دار قرار پائے ہیں۔ اسی طرح ضلع میئرپور سے کامران علی ڈی آئی جی جبکہ ایس ایس پی خرم اقبال، ڈی ایس پی سکندر اعظم، عمران قاسم، عامر فاروق، زوہیب طاہر، سب انسپکٹر اور انسپکٹران فاروق قریشی شہید، خالد صدیق ہیڈ کانسٹیبل، شاہد نوید کانسٹیبل، مبارک علی کانسٹیبل، محمد عمران کانسٹیبل بھی پی پی ایم کے لیے حق دار قرار پائے ہیں۔