واپس جائیں

منگلا ڈیم میں پھنسے درجنوں افراد کامیابی سے ریسکیو کر لیے گئے

17 Apr 2026, 09:12 AM
منگلا ڈیم میں پھنسے درجنوں افراد کامیابی سے ریسکیو کر لیے گئے

میرپور :جعرات اور جمعہ کی درمیانی رات منگلا ڈیم اور قلعہ رام کوٹ کی سیر پر جانے والے 115 افراد اچانک آنے والے طوفان کے باعث مشکل میں پھنس گئے، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو اداروں نے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔تفصیلات کے مطابق تیز ہواؤں اور خراب موسمی صورتحال کے باعث سیاح قلعہ رام کوٹ کے مقام پر محصور ہو گئے تھے، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ اس دوران ایس ایس پی ضلع میرپور خرم اقبال خود بھی موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام 115 افراد کو بحفاظت نکال کر میرپور منتقل کر دیا، جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ایس ایس پی خرم اقبال نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، مشکل حالات میں بروقت کارروائی سے ایک ممکنہ بڑے حادثے کو ٹال دیا گیا۔ انہوں نے ریسکیو اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیموں نے بھرپور جذبے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ خراب موسمی حالات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں