آزادکشمیر حکومت نے سروس ٹربیونل کے دو نئے ممبران کی تقرری کر دی
مظفرآباد(نامہ نگار)حکومت آزاد جموں و کشمیر نے سروس ٹربیونل کے دو نئے ممبران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔محکمہ قانون، انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے وزیر اعظم کی ایڈوائس، چیف جسٹس آزاد کشمیر اور چیف جسٹس ہائی کورٹ سے مشاورت کے بعد دو وکلاء کو تین سال کی مدت کے لیے ممبر سروس ٹربیونل مقرر کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق
ہجیرہ پونچھ سے تعلق رکھنے والے ایڈووکیٹ مسٹر آزاد خان٬حویلی کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے ایڈووکیٹ مسٹر محمد شجاعت علی خان
کو ممبر سروس ٹربیونل تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تقرری کا اطلاق ممبران کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تاریخ سے ہوگا۔