واپس جائیں

میرپور کی شاہراؤں پر گھومنے والے آوارہ جانوروں کے حوالے سے اہم انکشاف

18 Sep 2026, 11:40 AM
میرپور کی شاہراؤں پر گھومنے والے آوارہ جانوروں کے حوالے سے اہم انکشاف

میرپور: شہر کی مین شاہراہوں، گلی محلوں اور رہائشی علاقوں میں دن بھر گھومنے پھرنے والے اور مختلف حادثات کا سبب بننے والے آوارہ جانوروں کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہر میں گھومنے والے آوارہ جانوروں کی بڑی تعداد مبینہ طور پر جانوروں کے ٹھیکیدار اور بعض دیگر قصابوں کی ملکیت ہے، جنہیں مبینہ طور پر مفت چارہ اور خوراک کی سہولت حاصل کرنے کے لیے کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے۔


پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں آوارہ جانوروں کے مسئلے کی نشاندہی کے بعد مبینہ طور پر کارروائی کا رخ مین شاہراہوں اور عوامی مقامات پر گھومنے والے جانوروں کے بجائے شہریوں کے گھروں کے قریب پالے جانے والے چھوٹے جانوروں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر لوگوں کے گھروں کے قریب سے پالتو جانور اٹھا کر جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں، جس سے شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔


شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مین شاہراہوں اور گلی محلوں میں آزادانہ گھومنے والے آوارہ جانوروں کے مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے اور کارروائی کرتے وقت پالتو جانور رکھنے والے شہریوں اور حقیقی معنوں میں سڑکوں پر دندناتے پھرنے والے آوارہ جانوروں میں واضح فرق رکھا جائے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں