نرس کے ساتھ زیادتی کرنے والا نوجوان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا
ڈسکہ:نرس کو اغوا کر کے زیادتی کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ،چند روز قبل تاجوکے کی نرس کو ڈیوٹی سے گھر جاتے ہو ئے اغوا کر کے کھیتوں میں لے جانے والے اوباش ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 919/26 جرم 376 ت پ تھانہ صدر ڈسکہ میں درج تھا۔ اوباش ملزم زین افتخارولدافتخار قوم راجپوت ساکن قلعہ ٹیک سنگھ کو گرفتار کر کے لے جا رہی تھی کہ ملزم کے4نامعلوم ساتھیوں نے ملزم کو پولیس کی حراست سے چھڑا لیا جو ایس ایچ او تھانہ صدر ڈسکہ ہمراہ ملازمین نے ناکہ لگا رکھا تھا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 کس کو روکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس نے بھی حفاظتی خود اختیاری کے تحت اکا دوکا فائر کیے فائرنگ کا سلسلہ تھما تو 1 کس ملزم زین افتخار ولد افتخار قوم راجپوت ساکن قلعہ ٹیک سنگھ متعلقہ مقدمہ نمبر 919/26 جرم 376 ت پ تھانہ صدر ڈسکہ اپنے باقی تین ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہی جانبحق ہو گیا