واپس جائیں

میرپور، پانچ دن سے لاپتہ نوجوان کی لاش منگلا ڈیم سے برآمد

01 Nov 2026, 11:00 AM
میرپور،  پانچ دن سے لاپتہ نوجوان کی لاش منگلا ڈیم سے برآمد

میرپور (یکم نومبر 2026) نکہ کھاڑک سے 5 روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے نوجوان وقاص ولد محمد اسلم کی ڈیڈ باڈی سکھیاں بند، آصفہ بھٹو پارک کے قریب منگلا ڈیم سے برآمد کر لی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق، اطلاع ملتے ہی پاؤنڈ واٹر ریسکیو 1122 کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن کرتے ہوئے لاش کو پانی سے نکالا، جبکہ سٹی تھانہ پولیس کے سب انسپکٹر نوید صدیق اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ڈیڈ باڈی کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔


قتل کے واضح شواہد اور تفتیش کا آغاز


ریسکیو کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی ڈیڈ باڈی کے ساتھ ازار بند اور رسی کی مدد سے دو وزنی سیمنٹ کے بلاک بندھے ہوئے پائے گئے ہیں۔ اس سے یہ قوی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مقتول کو پہلے بے دردی سے قتل کیا گیا اور پھر لاش کے ساتھ وزنی بلاک اس نیت سے باندھے گئے تاکہ نعش پانی کی گہرائی میں ڈوبی رہے اور کبھی سرفیس پر نہ آسکے۔


سٹی تھانہ پولیس نے واقعے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضابطے کی کارروائی مکمل کر لی ہے اور مختلف زاویوں سے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ متوقع ملزمان کو سراغ لگا کر قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔


واقعے کے بعد علاقہ بھر میں غم و غصے اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوام نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں