ڈرگ انسپکٹر بھمبر نے ہومیوپیتھک میڈیکل کمپلیکس سیل کردیا
کھاریاں کے رہائشی ڈاکٹر ضمیر اختر کا بھمبر میں کلینک سیل کر دیا گیا ۔ ڈرگ انسپکٹر بھمبر ڈاکٹر سہیل کی بڑی کاروائی موہڑہ سدھا گجرات روڈ پر قائم فصیح ہومیوپیتھک میڈیکل کمپلیکس کو سیل کر دیا ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر سہیل کے مطابق مذکورہ ہومیوپیتھی میڈیکل سنٹر پر گھٹنوں کے درد کے لیے 70 70 ہزار روپے لے کر انجکشن لگائے جاتے تھے جس کی شکایات ہمارے پاس موجود تھیں اور ہم گزشتہ ایک ماہ سے اس سنٹر کی نگرانی کر رہے تھے چونکہ ہومیوپیتھی طریقہ علاج میں انجکشن کا کوئی تصور ہی نہیں مذکورہ کمپلیکس میں کھاریاں سے ڈاکٹر ضمیر اختر نامی بندہ آتا ہے جبکہ موقع پر اس کا بیٹا اس کام کی نگرانی کرتا ہے دوسری طرف چڑیاولہ سے جماعت اسلامی کے راہنما طارق محمود نے 2Toknews سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرگ انسپکٹر کو میں نے درخواست دی تھی جس پر میں ڈرگ انسپکٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس سنٹر کو سیل کر کے لوگوں کو لٹنے سے بچا لیا ادھر ڈرگ انسپکٹر نے بتایا کہ عطائی ڈاکٹروں سمیت میڈیکل کے شعبہ کو بدنام کرنے والے افراد کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رہے گی