واپس جائیں

میرپور، سردار خالد ابرھیم آٹھویں برسی، نشاط سینٹر میں تقریب کا انعقاد

04 Nov 2026, 01:18 PM
میرپور، سردار خالد ابرھیم آٹھویں برسی، نشاط سینٹر میں تقریب کا انعقاد

 


 


میرپور/4 نومبر 2026ء


جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سابق سربراہ اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق رکن سردار خالد ابراہیم خان مرحوم کی آٹھویں برسی کے سلسلے میں گزشتہ روز نشاط سینٹر میرپور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سابق صدر سید نشاط حسین کاظمی ایڈووکیٹ نے کی۔


تقریب سے سید نشاط حسین کاظمی ایڈووکیٹ، سید شرافت حسین بخاری ایڈووکیٹ، سردار شبیر احمد ایڈووکیٹ، عابد پرویز بھٹی، محمد عارف جرال اور مرزا افتخار سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔


اس موقع پر مقررین نے سردار خالد ابراہیم خان کی قومی و ملی خدمات اور ریاستی سیاست میں ان کے بااصول، جرات مندانہ اور بے مثال کردار کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سردار خالد ابراہیم خان جیسی شخصیات قوم و ملت کا قیمتی سرمایہ ہوتی ہیں، جن کی سیاسی جدوجہد، اصول پسندی اور نظریاتی وابستگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔


مقررین نے کہا کہ مرحوم سردار خالد ابراہیم خان نے اسمبلی کے اندر اور باہر مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا اور ریاستی تشخص، قومی حقوق اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے ہمیشہ جرات مندانہ مؤقف اختیار کیا۔ ان کی پوری سیاسی زندگی اصولوں کی پاسداری، حق گوئی اور قومی مفادات کے لیے جدوجہد سے عبارت تھی۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں