میونسپل کارپوریشن میرپور کا کارنامہ، برساتی نالے میں سیوریج لائن ڈال دی
میرپور/18 مارچ 2026/ میونسپل کارپوریشن میرپور نے اپنی داغدار روایت کو برقرار رکھتے ہوءے ایک اور’’ کارنامہ ‘‘سرانجام دے دیا ۔ پلازوں کے مالکان مالدار پارٹیوں سے لاکھوں روپے لے کر برساتی نالے میں سیوریج لاءن ڈال دی۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن میرپور نے سروس لاءنوں سے متعلق تمام قواءد و ضوابط کو پس پشت ڈالتے ہوءے چوک شہیداں کے قریب ایک واردات ڈال دی ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کے ایکسیءن نے چوک شہیداں کے قریب علامہ اقبال روڈ پر واقع پلازوں اسحاق پلازہ، روپیال ہوٹل ، یعقوب پلازہ ، ساجد پلازہ کے مالکان سے مبینہ طورپر 20 لاکھ روپے لیکر ان پلازوں کے سامنے سے گزرنے والے پختہ برساتی نالے میں سیوریج لاءن ڈلوا دی ہے ۔ مذکورہ پلازوں میں سے ایک زیر تعمیر پلازہ کے انجینءر نے کشمیر نامہ کو بتایا کہ ہم نے بلدیہ حکام کو نہ صرف ایسا کرنے سے منع کیا بلکہ تجویز دی تھی کہ اگر نءی سیوریج لاءن ڈالنی ضروری ہے تو اسے برساتی نالے کے نیچے ڈالنا چاہیے مگر ہماری بات پر کوءی توجہ نہ دی گءی اور سالہا سال سے موجود برساتی نالے میں ہی سیوریج لاءن ڈال دی گءی ۔یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میونسپل کارپوریشن اور ٹھیکیدار نے نہ صرف اسی پراکتفا نہیں کیا بلکہ غیر قانونی طور پر ڈالی گءی سیوریج لاءن کو سیپٹک ٹینک کےساتھ منسلک کرنے کے بجاءے اسے مین برساتی نالے میں ڈال دیا جسکی وجہ سے چوک شہیداں کے اطراف میں بدبو اور تعفن پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کا عملہ اور ٹھیکیدار ساجد پلازہ کے سامنے برساتی نالے کی چھت اُکھاڑ کر قیمتی سریہ بھی اپنے ساتھ لے گءے ہیں ۔