واپس جائیں

ڈڈیال میں نوجوان نے خود کشی کر لی

13 Apr 2026, 02:00 PM
ڈڈیال میں نوجوان نے  خود کشی کر لی

ڈڈیال (نمائندہ کشمیرنامہ) ڈڈیال کے سیکٹر نمبر 3 محلہ چغتائیاں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں معروف شخصیت ڈاکٹر بشیر احمد قریشی کے بیٹے سرفراز احمد قریشی نے مبینہ طور پر پھانسی پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔


خاندانی ذرائع کے مطابق سرفراز احمد قریشی کو گھر میں تشویشناک حالت میں پایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی شروع کر دی گئی۔


ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں جبکہ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ اس افسوسناک خبر کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے اور اہل علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


اہل خانہ کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں