واپس جائیں

میرپور، منگلا ڈیم نہاتے ہوئے نوجوان جاں بحق

23 Mar 2026, 07:07 PM
میرپور، منگلا ڈیم نہاتے ہوئے نوجوان جاں بحق
خالق آباد پولیس چوکی کے قریب ڈیم میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان اچانک گہرے پانی میں ڈوب گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی خرم اقبال پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے بھرپور کوششوں کے بعد ڈوبنے والے نوجوان کی لاش کو ڈیم سے نکال لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق برنالہ، بھمبر سے بتایا جا رہا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں