واپس جائیں

توانائی بہران، ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز

29 Mar 2026, 02:44 PM
توانائی بہران، ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے توانائی بحران اور بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر ہفتہ اور اتوار کو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تجویز تیار کر لی ہے، جس کی حتمی منظوری وزیرِ اعظم شہباز شریف دیں گے۔


تجویز کے مطابق لاک ڈاؤن ہفتہ دوپہر 12 بجے سے شروع ہو کر اتوار کی رات 11 بج کر 59 منٹ تک جاری رہے گا۔ اس دوران تمام کاروباری سرگرمیاں، مارکیٹس اور شادی کی تقریبات بند رہیں گی۔


تاہم عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری خدمات مستثنیٰ ہوں گی۔ اسپتال، فارمیسیز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریلوے، بندرگاہیں اور فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔


حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد توانائی کی بچت اور مجموعی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنا ہے، جبکہ حتمی اعلان منظوری کے بعد متوقع ہے۔


نوٹ:بعض میڈیا پرسن اس نوٹی فیکشن کو جعلی قرار دے رہے ہیں اور بغض میڈیا ہاوسز کے منسلک صحافی دوستوں کے نزدیک یہ نوٹی فیکشن جعلی نہیں ہے البتہ ہمارے ذرائع کہہ رہے ہیں کہ تجویز تیار وزیراعظم کو دے دی گئی ہے وزیراعظم جلد اسکی منظوری کے احکامات جاری کریں گے

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں