امریکہ میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے
واشنگٹن:امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے ہیں جہاں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ رپورٹس کے مطابق 90 لاکھ سے زائد مظاہرین نے ''نو ٹو مونارکی، نو ٹو ایکسٹریمزم، نو ٹو وارز، آور فورسز آر ناٹ فار سیل'' کے نعرے کے تحت احتجاج کیا۔ یہ مظاہرے ڈیموکریٹس اور بعض ریپبلکن رہنماؤں کی جانب سے منظم کیے گئے، جن کا بنیادی مقصد ٹرمپ انتظامیہ کی جنگی پالیسیوں کو مسترد کرنا ہے۔ مظاہرین نے مؤقف اختیار کیا کہ صدر کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ طور پر جنگوں کو ہوا دی جا رہی ہے، جسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔ نیویارک، واشنگٹن، شکاگو، بوسٹن اور فلاڈیلفیا سمیت کئی بڑے شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ احتجاج ٹرمپ مخالف حلقوں اور امن کے حامیوں کی جانب سے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی پہلی بڑی منظم کوشش ہے، جس کے اثرات آئندہ دنوں میں مزید واضح ہوسکتے ہیں۔