واپس جائیں

پختون خواہ میں افسوسناک واقعہ، چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

29 Mar 2026, 02:47 PM
پختون خواہ میں افسوسناک واقعہ، چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

بنوں:بنوں کے علاقے اوریشمی کلہ منڈان میں شدید بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق شیر محمد نامی شخص کے گھر کی چھت اچانک منہدم ہو گئی جس کے وقت کمرے میں اس کے پانچ بچے موجود تھے۔ چھت گرنے سے تمام بچے ملبے تلے دب گئے جس پر ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امدادی آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو زخمی بچوں کو زندہ نکال لیا جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ تاہم افسوسناک طور پر دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے جاں بحق بچوں کی لاشیں نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق حالیہ شدید بارشوں کے باعث کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ حکام سے متاثرہ علاقوں میں حفاظتی اقدامات بڑھانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں