واپس جائیں

ڈاکوؤں نے اسلام آباد کے مشہور تاجر کو قتل کر دیا

30 Mar 2026, 02:16 PM
ڈاکوؤں نے اسلام آباد کے مشہور تاجر کو قتل کر دیا

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش علاقے میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے معروف بزنس مین عامر اعوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں کار شوروم کے مالک عامر اعوان کو ان کے فارم ہاؤس پر قتل کردیا گیا۔ مسلح ملزمان کی آٹو میٹک اسلحے سے لیس ہوکر مقتول کے کمرے تک پہنچنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شپ تین بجے آرچرڈ اسکیم کے فارم ہاؤس پر پیش آیا جہاں پانچ مسلح ملزمان فارم ہاؤس میں گھسے اور عامر اعوان کے بیڈ روم میں جاکر انہیں قتل کردیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نقاب پوش ملزمان کو اسلحہ لہراتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کی تحقیقات جاری ہیں، تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں