واپس جائیں

کوٹلی، غیر اخلاقی حرکت پر حجام کی دکان سیل

31 Mar 2026, 06:43 PM
کوٹلی، غیر اخلاقی حرکت پر حجام کی دکان سیل

کھوئی رٹہ :کوٹلی کے علاقے کھوئی رٹہ میں انتظامیہ نے اخلاقی ضوابط کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایک مردانہ سیلون کو سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک مردانہ سیلون کے اندر لڑکی کے بال ڈائی (Hair Color) کیے جا رہے تھے۔ اس ویڈیو کی تشہیر سے علاقے کے عوام میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا گیا، جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ سردار مشتاق احمد نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ سیلون کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے۔انتظامیہ نے تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کو واقعے کی مکمل چھان بین اور ذمہ داران کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت کارروائی کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی نجی زندگی میں مداخلت اور غیر اخلاقی ویڈیوز کی تشہیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں