میرپور، نوجوان لڑکیوں کو ورغلا کر بلیک میل کرنے والا نو دولتیوں کا گروہ متحرک
میرپور۔گھریلو حالات سے نالاں کمسن اور کچے ذہن رکھنے والی لڑکیوں کو ورغلا اور بہلا پھسلا کر اپنا الوسیدھا کرنیوالا گروہ جاتلاں وگردونواح میں سرگرم۔تحفے تحائف۔ سٹیک ہولڈرز سے تعلقات اور علاقے میں اثرورسوخ کے خوشنما جال میں الجھا کرلوگوں کی عزتوں سے کھیلنے لگا۔ ایک بار غلطی کرنیوالی صنف نازک بعد ازاں مخصوص ہاتھوں کا کھونا بن جاتی ہے جو آفیسران و بیوروکریسی اور مقامی دولت مند افراد کا دل لبھانے اور مخصوص اشاروں پر چلنے کیلئے مجبور کئے جانے کیلئے بطور چارہ استعمال کی جاتی ہیں مقدس پیشہ کی آڑ اور گھر بیٹھے کمیشن بنانے کے چکر میں عزت دار خواتین دلدل میں اترنے لگیں سنجیدہ حلقوں کی والدین ۔ اساتذہ اور مذہبی شخصیات کو عوام الناس میں اس حوالے سے آگاہی پھیلانے کی اپیل تفصیلات کے مطابق جاتلاں و گردونواح کے علاقوں میں ایک منظم گروہ متحرک ہے جس میں خواتین اور مقدس پیشہ سے تعلق رکھنے والے بعض لوگ شامل ہیں جوجوانی کی عمر کو پہنچنے والی اور گھریلو حالات سے تنگ عورتوں کو نشانہ بنارہا ہے پہلے پہل فیس بک و سوشل میڈیا ایپس پر دوستی کی جاتی ہے پھر حالات کاجائزہ لیکر کچے ذہنوں کا استعمال کرتے ہوئے گھر چھوڑنے کی ترغیب دینے لگتے ہیں۔اعتمادمیں آکرمعمولی غلطی کاارتکاب کرنیوالی خواتین دلدل میں پھنس جاتی ہیں اور پھر ان کی فیملیز کوتصاویر اور چیٹس دکھاکر بلیک میل کیاجاتا ہے بعض خواتین اس راستے پر عزت واعتماد دونوں کھودیتی ہیں اور مقامی دولتمندوں کی جائز وناجائز خواہشات کی تکمیل کاسبب بن رہی ہیں جبکہ مخصوص کٹھ پتلیوں کو اپنے اشاروں پر ناچنے اور اہداف کے حصول کیلئے استعمال کررہے ہیں سنجیدہ حلقوں نے والدین۔ اساتذہ اور مذہبی شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام الناس میں اس حوالے سے آگاہی عام کریں تاکہ نقصانات سے بچاجاسکے