گھریلو رنجش،چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا
مظفرگڑھ : کی تحصیل فتح پور میں گھریلو رنجش پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔پولیس ترجمان کے مطابق لیہ کی تحصیل فتح پور کے چک نمبر 250 ٹی ڈی اے میں مبینہ طور پر چھوٹے بھائی نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔
مقتول کی شناخت 40 سالہ عبدالرزاق ولد اللہ بخش قوم بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جوکہ 15 سال سزا کاٹ کر گزشتہ ماہ جیل سے رہا ہو کر گھر آیا تھا،مبینہ طور پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو سینے میں فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم ساتھیوں سمیت آلہ قتل لہراتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد حراست میں لے کر حقائق سامنے لائے جائیں گے۔