میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج
میر پور خاص: میرپورخاص میں میڈیکل کالج کی طالبہ کی مبینہ خودکشی پر پولیس نے متوفیہ کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں کالج کے پرنسپل، اِن کی پروفیسر اہلیہ، ایک لیکچرر اور 2 طالب علموں کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں جنسی ہراسانی اور طالبہ کو خودکشی پر مجبور کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹان کے علاقے میں طالبہ نے خودکشی کر لی تھی جس کے بعد اہل خانہ کی جانب سے انصاف کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور نامزد افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔