واپس جائیں

میرپور، کپڑوں کے برینڈ لائم لائیٹ پراپنے ہی سیلز مینوں نے الزامات عائد کر دیئے

20 Sep 2026, 05:56 PM
میرپور، کپڑوں کے برینڈ لائم لائیٹ  پراپنے ہی سیلز مینوں نے الزامات عائد کر دیئے

میرپور:میرپور میں قائم معروف کپڑوں کے برانڈ لائم لائٹ میں کام کرنے والے سیلز مینوں نے انتظامیہ پر مبینہ طور پر مقررہ اوقات کار سے زائد کام لینے، ہراساں کرنے اور مبینہ طور پر زبردستی استعفے لینے کے الزامات عائد کرتے ہوئے داد رسی کے لیے ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم کو درخواست دے دی۔ درخواست میں سیلز مینوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں مختلف مسائل اور مبینہ ہراسگی کا سامنا ہے۔درخواست موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم نے معاملے کا جائزہ لینے اور ضروری کارروائی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر میرپور کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے درخواست میں عائد کیے گئے الزامات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں