کوئٹہ سے اسلام آباد منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
ڈیرہ اسماعیل خان ایس ایچ او تھانہ مغل کوٹ نے کوئٹہ سے اسلام آباد منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ،گاڑی سے 7 کلو آئس برآمد ملزم گرفتار،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ضیاالدین احمد کی ہدایت پر زیر نگرانی ایس پی صدر ڈویژن آصف محمود زیر قیادت ڈی ایس پی درازندہ صفدر خان ایس ایچ او مغل کوٹ رحمت اللہ خان و انچارج مغل کوٹ چیک پوسٹ ہمراہ ائی ایچ سی آباد خان کی بین الصوبائی چیک پوسٹ مغل کوٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام چیکنگ کی غرض سے 1 موٹر کار BHZ-369 کو روکا گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی کے دروازوں سے آئس برآمد کی گئی جسکا وزن کرنے پر 7 کلو پائی گئی گاڑی میں سوار ڈارئیور ملزم محمد ریحان ولد غلام فاروق سکنہ قلع عبداللہ جو کہ کوئٹہ سے اسلام آباد منشیات سمگل کی کوشش کر رہا تھا ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا جبکہ گاڑی قبضہ پولیس کی۔