پنجاب بھر میں 13 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی
سرگودھا : حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں قیامِ امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر 13 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی، جس کا محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران صوبے بھر میں عوامی اجتماعات، جلسے ، جلوس، ریلیوں اور دیگر سرگرمیوں سے متعلق پابندیاں عائد رہیں گی۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاؤ کیلئے کیا گیا ہے ، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی