واپس جائیں

میرپور، پبلک ہیلتھ کے سرکاری کوارٹر میں شباب و کباب کی محفلیں سجنے لگیں

24 Sep 2026, 12:15 PM
میرپور، پبلک ہیلتھ کے سرکاری کوارٹر میں شباب و کباب کی محفلیں سجنے لگیں

میرپور، 24 ستمبر 2026: ویو پوائنٹ پارک میں واقع محکمہ پبلک ہیلتھ کے ٹیوب ویل کے کوارٹر میں مبینہ طور پر رات گئے غیر اخلاقی سرگرمیوں اور ہوائی فائرنگ کے واقعات کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ جن میں شباب وکباب کی محفلیں بھی شامل ہیں۔  شہریوں نے متعلقہ حکام سے معاملے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میرپور شہر کے وسط میں ویو پوائنٹ پارک میں قائم محکمہ پبلک ہیلتھ کے ٹیوب ویل کے کوارٹر کے حوالے سے مقامی حلقوں کی جانب سے شکایات سامنے آئی ہیں کہ وہاں مبینہ طور پر رات گئے محفلیں منعقد کی جاتی ہیں۔ شکایت کے مطابق ٹیوب ویل پر تعینات بعض ملازمین مبینہ طور پر ڈیوٹی پر موجود چوکیدار کو گھر روانہ کرنے کے بعد کوارٹر میں محفلیں سجاتے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق رات کے اوقات میں مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ بھی کی جاتی ہے، جس سے پارک اور ملحقہ آبادی میں تشویش پائی جاتی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے اعلیٰ حکام معاملے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائیں اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار ملازمین کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری تنصیبات کو کسی بھی غیر متعلقہ سرگرمی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں