واپس جائیں

میرپور اور بھمبر پولیس کی معذور بچیوں کے والد سے نوسربازی

25 Sep 2026, 12:11 PM
میرپور اور بھمبر پولیس کی معذور بچیوں کے والد سے نوسربازی

میرپور/25 ستمبر 2026: میرپور کے علاقے ایف ٹو کچی آبادی کے رہائشی نوجوان نے میرپور سٹی اور بھمبر پولیس پر مبینہ ملی بھگت سے اسے رات کے وقت یرغمال بنانے، تشدد کا نشانہ بنانے اور بھاری رقم کا چیک زبردستی حاصل کرنے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ڈی آئی جی میرپور کو درخواست دے دی۔


متاثرہ نوجوان محمد نعیم ولد محمد سلیم کے مطابق دو روز قبل تھانہ سٹی میرپور کے ایک تفتیشی افسر نے اسے رات کے وقت فون کرکے تھانے طلب کیا۔ نعیم کے بقول جب وہ تھانے پہنچا تو وہاں بھمبر پولیس کے اہلکار اور وسیم نذر نامی شخص پہلے سے موجود تھے۔ اسے بتایا گیا کہ بھمبر تھانے میں اس کے خلاف گاڑی چوری کی درخواست موجود ہے۔


محمد نعیم نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ گاڑی نمبر LLR-98 ٹویوٹا کرولا اس نے 17 دسمبر 2025 کو کوٹلی کے رہائشی خان قدیر سے خریدی تھی، جس کے عوض تین لاکھ روپے نقد اور ایک گاڑی دے کر سودا طے کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے بیانِ حلفی بھی اس کے پاس موجود ہے جو اس نے پولیس کو دکھایا۔


متاثرہ نوجوان کے مطابق ابتدائی طور پر تھانہ سٹی میرپور کا تفتیشی افسر منور مبینہ طور پر اس کے مؤقف کی حمایت کرتا رہا، تاہم بعد ازاں ایس ایچ او سٹی سے گفتگو کے بعد اسے بھمبر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ نعیم کا الزام ہے کہ بھمبر پولیس اہلکار اسے بھمبر لے جانے کے بجائے رات گئے الخالق ہوٹل جاتلاں لے گئے، جہاں اسے مبینہ طور پر یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔


نعیم کے مطابق وہ پولیس اہلکاروں کو مسلسل بتاتا رہا کہ گاڑی اس نے باقاعدہ خریدی ہے جبکہ اس نے دو گاڑیاں اسامہ نامی شخص کو رینٹ پر دی تھیں، جنہیں اسامہ نے مبینہ طور پر آگے فروخت کر دیا، تاہم اس کی کوئی بات نہیں سنی گئی۔ متاثرہ نوجوان کا الزام ہے کہ اسے دھمکیاں دی گئیں کہ بھمبر لے جا کر مزید تشدد کیا جائے گا اور کہا گیا کہ کسی کو فون کرکے رقم کا بندوبست کرو۔


محمد نعیم کے مطابق اس نے اپنے دوست وقاص کو فون کرکے جاتلاں بلایا، جہاں پولیس اہلکاروں اور وسیم نذر نے مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر اس سے 20 لاکھ روپے کا چیک اور بیانِ حلفی حاصل کیا، جس کے بعد اسے جانے دیا گیا۔


متاثرہ نوجوان کا مزید کہنا ہے کہ تھانہ سٹی میرپور میں اسامہ نامی وہ شخص بھی موجود تھا جس پر اس کی دونوں گاڑیاں رینٹ پر لے کر مبینہ طور پر پنڈی میں فروخت کرنے کا الزام ہے۔ نعیم کے مطابق تفتیشی افسر منور نے بھمبر پولیس کی موجودگی میں اسامہ کو حوالات سے بلا کر اس سے اس معاملے کے بارے میں پوچھا، جہاں اس نے مبینہ طور پر گاڑیاں رینٹ پر لے کر آگے فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔


محمد نعیم نے الزام عائد کیا کہ اس کے باوجود پولیس نے اس سے مبینہ طور پر گاڑیاں برآمد کروانے کے بجائے اسے بھمبر پولیس کے حوالے کر دیا، 

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں