واپس جائیں

راولاکوٹ، ٹریفک حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق

25 Sep 2026, 04:21 PM
راولاکوٹ، ٹریفک حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق

مانسہرہ : بالاکوٹ میں ڈمگلہ کے مقام پر ایک دردناک سڑک حادثے میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے سابق چیئرمین اور مانسہرہ کے نجی سکول کے پرنسپل پروفیسر محمد پرویز کی فیملی حادثے کا شکار ہو گئی۔ گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے پروفیسر محمد پرویز کا بیٹا، بہو اور پوتا موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان کی بیٹی اور پوتے سمیت خاندان کے 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق، پروفیسر محمد پرویز کا بیٹا ذیشان پرویز اپنی فیملی کے ہمراہ گاڑی (الٹو VXR) میں بالاکوٹ جا رہا تھا کہ ڈمگلہ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں ذیشان پرویز، ان کی اہلیہ اور بیٹا افنان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے میں ذیشان پرویز کی ہمشیرہ (زوجہ قمر علی) اور ان کا جواں سال بیٹا علی سمیت فیملی کے 5 افراد شدید زخمی ہوئے۔ حادثے کے فوراً بعد تینوں جاں بحق افراد کی میتیں بالاکوٹ ہسپتال منتقل کی گئیں، جبکہ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایک ہی گھر سے 3 جنازے اٹھنے پر علاقے بھر میں شدید سوگ کی فضا قائم ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں