واپس جائیں

چناری، نیشنل بینک لیپہ کی کیش وین حادثے کا شکار،تین افراد زخمی

26 Sep 2026, 02:33 PM
چناری، نیشنل بینک لیپہ کی کیش وین حادثے کا شکار،تین افراد زخمی

چناری :وادی لیپہ کے علاقے 14 نمبر موڑ، کھندڑی موجی کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث نیشنل بینک لیپہ کی کیش وین حادثے کا شکار،تین افراد زخمی،گاڑی میں موجود کیش محفوظ رہی۔ریسکیو 1122 جہلم ویلی کے مطابق کنٹرول روم کو گاڑی حادثے کا شکار ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ریسکیو 1122 لیپہ یونٹ نے فوری رسپانس دیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں،حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی نمبر سی کے 9846نیشنل بینک لیپہ کی کیش وین تھی، جو بینک کا نقدی سامان لے کر جا رہی تھی ،حادثے میں سخاوت شاہ ساکن مظفرآباد زخمی ہوئے ، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مقامی گاڑی کے ذریعے ریشیاں ہسپتال منتقل کردیا،وین کے ڈرائیور اورنگزیب ولد محمد لطیف اور گن مین محمد الطاف ولد قمر دین ساکنان چکار جہلم ویلی، کو بھی معمولی چوٹیں آئیں، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی،ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی مزید تفصیلات متعلقہ اداروں کی جانب سے سامنے آنا باقی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں