واپس جائیں

چیف سیکرٹری آزاد کشمیرنے ڈی آئی جی چوہدری سجاد حسین کے خلاف انکوائری کا حکم دے دہا

28 Sep 2026, 09:38 AM
چیف سیکرٹری آزاد کشمیرنے  ڈی آئی جی چوہدری سجاد حسین کے خلاف انکوائری کا حکم دے دہا

میرپور (28 ستمبر 2026) چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر پولیس کے ڈی آئی جی چوہدری سجاد حسین کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی آزاد کشمیر ہاسین قریشی کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی چوہدری سجاد حسین کے خلاف حکم عدولی اور مس کنڈکٹ کے الزامات کی بنیاد پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ وہ مذکورہ الزامات کے تحت پہلے ہی ملازمت سے معطل ہیں۔ انکوائری افسر کی جانب سے الزامات کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کی جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں