میرپور، رینٹ پر گاڑی لے کر فرار ہونے والا ملزم پنجاب سے گرفتار
میرپور:تھانہ پولیس سٹی میرپور نے کارروائی کرتے ہوئے رینٹ پر گاڑی حاصل کرنے کے بعد فرار ہونے والے ملزم کو پنجاب سے گرفتار کرلیا تھا جبکہ ملزم کی نشاندہی پر گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔ترجمان میرپور پولیس کے مطابق ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے لیے جاری خصوصی احکامات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی میرپور فیصل صدیق، تفتیشی ہیڈ کانسٹیبل ابرار حسین شاہ، انچارج عدنان فاروق شہد بیٹ صابر شاہ نے نفری کے ہمراہ کارروائی کی۔پولیس کے مطابق ملزم عمران جاوید ولد نعمت اللہ ساکن سنگوٹ میرپور نے محمد شہباز سے مبینہ طور پر رینٹ پر گاڑی حاصل کی اور بعد ازاں فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو علاقہ پنجاب سے گرفتار کرکے گاڑی بھی برآمد کرلی۔