واپس جائیں

بھمبر میں تین منزلہ مکان زمین بوس، ایک شخص جاں بحق

01 Oct 2026, 02:50 PM
بھمبر میں تین منزلہ مکان زمین بوس، ایک شخص جاں بحق

برنالہ کے سرحدی گاؤں بھسہ میں تین منزلہ مکان اچانک زمین بوس، ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق برنالہ کے سرحدی گاؤں بھسہ میں مولوی مجید ولد غلام مصطفیٰ کا تین منزلہ مکان اچانک منہدم ہو گیا، جس کے باعث تینوں منزلیں مکمل طور پر زمین بوس ہو گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم اور کرین موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور جاں بحق شخص کی ڈیڈ باڈی نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حادثے کی مزید تفصیلات اور جانی نقصان کا حتمی تعین ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گا۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں