واپس جائیں

میرپور؛ مسٹ یونیورسٹی کے طالب علم نے خودکشی کر لی

04 Oct 2026, 11:34 AM
میرپور؛ مسٹ یونیورسٹی  کے طالب علم نے خودکشی کر لی

میرپور/4 اکتوبر 2026/ نیلم کے رہائشی نوجوان نے کراؤن پلازہ نانگی  میرپور آزاد کشمیر میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی
میرپور۔نیلم کے رہائشی ایک نوجوان  صعد الرحمن نے کراؤن پلازہ نانگی میں مبینہ طور پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی لاش کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ خودکشی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں