واپس جائیں

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے صدر کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا

15 Sep 2026, 12:51 PM
آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے صدر کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا

مظفرآباد(نامہ نگار) آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے سینئر ممبر خواجہ محمد احسن اور ممبر سید نظیر الحسن گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے صدر کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ اعلان کے مطابق صدارتی انتخاب 24 ستمبر 2026ء کو اسمبلی سیکرٹریٹ مظفرآباد میں ہوگا، جہاں پولنگ صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گی۔
چیف الیکشن کمشنر کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی 19 ستمبر کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ریٹرننگ آفیسر و چیف الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کرائے جا سکیں گے، جبکہ اسی روز کاغذات کی جانچ پڑتال بھی ہوگی۔ امیدوار 23 ستمبر کو صبح 11:30 بجے تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ 24 ستمبر کو پولنگ مکمل ہونے کے فوراً بعد ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور اسی روز صدارتی انتخاب کے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ صدر آزاد جموں و کشمیر کا انتخاب اکثریت کی بنیاد پر ہوگا۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں