*مدینہ کالونی اسکردو میں سفاکیت، 4 افراد بشمول 2 کمسن بچے بے دردی سے قتل
اسکردو : اسکردو میں گھر سے 2 بچوں سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اسکردو پولیس کے مطابق مدینہ کالونی کے قریب گھر سے میاں بیوی اور 2کمسن بچوں کی لاشیں ملی ہیں جبکہ چاروں افراد کو چھری اور کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بچوں کی عمریں ایک اور پانچ سال کے درمیان ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے لاشیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔