واپس جائیں

مظفرآباد، مسافر وین حادثے کا شکار، 6 افراد زخمی، ڈرائیور فرار

30 Oct 2026, 01:12 PM
مظفرآباد، مسافر وین حادثے کا شکار، 6 افراد زخمی، ڈرائیور فرار

چناری  : راولپنڈی سے وادی لیپہ جانے والی ٹیوٹا ہائی ایس جمعہ کی علی الصبح ندول، لانگلہ کراس کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی،جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ افراد زخمی ہو گئے، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا ہائی ایس نمبر آر ایل ای 4791 جسے محمد منیر ولد منظور قیوم سکنہ ریشیاں چلا رہا تھا،گاڑی تیز رفتاری اور مبینہ غفلت کے باعث ندول لانگلہ کراس، تحصیل ہٹیاں بالا کے مقام پر پہلے سڑک کنارے تعمیر شدہ دیوار سے ٹکرائی،بعد ازاں کئی قلابازیاں کھاتے ہوئے لنک روڈ لانگلہ پر جا گری،حادثے کے نتیجے میں عمیر ولد محبوب،رفیق میر ولد غلام محمد، محمد محمود ولد حنیف،سہیل احمد ولد ظہور احمد، بلال ولد ظہیر سکنہ لیپہ،جبکہ محمد انور ولد یاسین سکنہ چھتر گام لیپہ زخمی ہو گئے،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا منتقل کر دیا،واقعے کے بعد ڈرائیور محمد منیر موقع سے فرار ہو گیا،حادثے کے حوالے سے تھانہ سٹی ہٹیاں بالا پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ علت نمبر 11526 بجرائم 327437 اے پی سی درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں،دوسری جانب عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مسافر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی جانب سے تیز رفتاری ،غفلت کے واقعات کا نوٹس لیا جائے،فرار ہونے والے ڈرائیور کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے حادثات کی روک تھام ممکن ہو پائے۔۔۔۔۔۔۔۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں